شیو سینا کے مغربی اورنگ آباد اسمبلی حلقہ کے اہم مقامی لیڈر بالا صاحب
گایکوارڈ اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی کی ریاستی اکائی کے سربراہ راؤ صاحب
دانوے کے سامنے آج بی جے پی میں
شامل ہوگئے۔اس موقع پر بی جے پی کی ریاستی اکائی کے سربراہ ڈاکٹر بھاگوت کراڈ، تنظیمی وزیر بھاؤ راؤ دیش مکھ وغیرہ بھی موجود تھے۔انہیں شیو سینا کے ممبر اسمبلی سنجے شرساٹ کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔